LIVE

پلڈاٹ:جماعت اسلامی سب سے زیادہ جمہوری جماعت کے درجے پر برقرار

GEO URDU
February 22, 2016
 

کراچی......سیاسی جماعتوں میں جمہوریت سے متعلق پلڈاٹ کی رپورٹ جاری ہوگئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی ملک کی سب سے زیادہ جمہوری جماعت کے درجے پر برقرارہے۔

پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن ملک کی سب سے کم جمہوری جماعت ہے، ن لیگ نے مسلسل دوسرے سال سب سے کم جمہوری جماعت ہونے کی روایت برقرار رکھی۔

پلڈاٹ کی رپورٹ میں تحریک انصاف درجہ بندی میں تیسری پوزیشن پرآ گئی ہے،زیادہ تر سیاسی جماعتوں کی مقبولیت صرف پارٹی لیڈروں کی مقبولیت کےمرہون منت ہے،اکثر سیاسی جماعتوں میں انتخابات محض ایک رسمی کارروائی ہوتی ہے جبکہ سیاسی جماعتوں کو فنڈنگ غیر واضح طریقوں سے حاصل ہوتی ہے۔