LIVE

ایگزیکٹ کے 9 ملازمین کی درخواست ضمانت مسترد

ویب ڈیسک
June 09, 2016
 

کراچی کی مقامی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کے 9 ملازمین کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔


ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے جعلی ڈگری کیس کے 9 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کی۔ملزمان میں شعیب شیخ، وقاص عتیق، ذیشان انور اور دیگر شامل ہیں۔


اس موقع پر وکیل صفائی کا کہناتھا کہ ایک سال سے ملزمان کے خلاف کیس آگے نہیں بڑھ سکا۔ جس پر عدالت نے کہا کہ ملزمان کو دفعہ 161 کے بیان کی روشنی میں ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔