LIVE

ملتان:خود کوآگ لگانے والی خاتون دم توڑ گئی

GEO URDU
June 11, 2016
 

 


ملتان میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر خود کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگالی، اسپتال منتقلی کے دوران خاتون دم توڑ گئی ۔ پولیس نے تفتیش کیلیے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا ۔واقعہ ملتان کے علاقے دہلی گیٹ میں پیش آیا ۔

پولیس کے مطابق شازیہ نے مبینہ طور پر خود پر مٹی کا تیل چھڑکا اور آگ لگالی ۔ شازیہ کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی ۔


پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور تفتیش کی غرض سے اس کے شوہر کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔


ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کے شوہر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں ،شازیہ اس کی پہلی بیوی تھی جس سے کوئی اولاد نہیں تھی ۔