بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بیشتر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے لیکن یہ دادی اماں تو ایسے لوگوں کیلئے ایک مثال ہیں۔
امریکہ سے تعلق رکھنے والی 78سالہ دادی اماں ایک بہترین باڈی بلڈر ہیں جو سیکڑوں پاؤنڈ وزن با آسانی اٹھا لیتی ہیں۔ شرلے ویب نامی بزرگ خاتون نے225پاؤنڈ وزن اٹھانے کا مظاہرہ کرکے نوجوان باڈی بلڈر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
واضح رہے شرلے کچھ عرصہ قبل 245پاؤنڈ وزن اٹھا کر اپنے ہم عمر باڈی بلڈرز کو شکست سے دوچار کر کے ریاستی ریکارڈبھی اپنے نام کر چکی ہیں اور آنے والے دنوں میں260پاؤنڈ وزن اٹھا کر اپنے سابقہ ریکارڈ توڑنے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔