LIVE

قندیل بلوچ کوبھی رویت ہلال کمیٹی میں شامل کرلیا جائے،حافظ حمد اللہ

GEO URDU
June 21, 2016
 

 


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے چیئرمین سینیٹر حافظ حمد اللہ نے تجویز کر دیا کہ قندیل بلوچ کو رویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا جائے۔


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے اجلاس میں بھی مفتی عبدالقوی اور قندیل بلوچ کی سیلفی کا تذکرہ چھڑ گیا۔ کمیٹی اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی پر بریفنگ کے دوران کمیٹی ارکان کی فہرست دیکھائی گئی تو مفتی عبدالقوی کانام دیکھ کر سینیٹر حافظ حمد اللہ بے ساختہ بول اٹھے۔


یہ وہی ہیں نا جو قندیل بلوچ کے ساتھ نظر آ رہا تھے، مفتی کو تو عید کا چاند ابھی رمضان میں ہی نظر آ گیا، اور وہ بھی افطار کے بعد ،مزید بولے مفتی کی ٹوپی خاتون نے سر پر رکھ کر سیلفی بنائی ۔


آپ نے ایسے مفتی کو رویت ہلال کمیٹی میں رکھا ہے ۔ تو ایسا کریں قندیل بلوچ کو رویت ہلال کمیٹی میں شامل کر لیں۔ حافظ حمد اللہ کے دلچسپ جملوں پر کمیٹی میں قہقہے گونج اٹھے۔