LIVE

قندیل کیساتھ تصاویر،مفتی قوی کی رویت ہلال کمیٹی رکنیت معطل

GEO URDU
June 22, 2016
 


 


مفتی عبد القوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل کر دی گئی ، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔


مفتی عبد القوی کو ماڈل گرل قندیل بلوچ کے ساتھ تصاویر بنوانا مہنگا پڑھ گیا ، مفتی عبد القوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے معطل کر دی ہے ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی عبد القوی کو عید کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے منع کر دیا گیا ہے۔معاملے کی تحقیقات کے لئے علماء و مشائخ کانفرنس کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔