LIVE

بلیو ایریا فائرنگ:ملزم سکندر کے مقدمے کا فیصلہ پھر موخر

ویب ڈیسک
June 22, 2016
 

 


انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بلیو ایریا فائرنگ کیس کے ملزم سکندر کے خلاف مقدمے کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کر دیا ہے، اب فیصلہ 5 جولائی کو سنایا جائے گا۔


اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے بلیو ایریا فائرنگ کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی تھی مگر ایک بار پھر فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔


اس سے قبل بھی عدالت نے 9 جون کو مقدمے کا فیصلہ سنانے کے بجائے آج تک کے لیے موخر کر دی تھی۔ملزم اسکندر نے 15 اگست 2013کو بلیو ایریا میں اسلحے کے زور پر کئی گھنٹے تک وفاقی پولیس کو تگنی کا ناچ نچایا۔


8جنوری 2014کو سکندر اور اس کی اہلیہ کنول پر فرد جرم عائد کی گئی، پولیس نے چالان میں دونوں کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔