LIVE

پشاور: بچوں کی لڑائی پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
June 24, 2016
 

پشاور کے علاقہ حیات آباد میں بچوں کی لڑائی کے معاملے پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔


پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ حیات آباد فیز 6 میں افطاری کے بعد پیش آیا جس میں 3 افراد جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق لکی مروت اور خیبرایجنسی ہے۔


واقعہ میں زخمی ہونے والے شخص کو تشویش ناک حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ایک شخص جمیل کو گرفتار کرکے اس سے30 بور کا پستول برآمد کیا گیا جبکہ ملزم کے گھر سے 12 بور بندوق بھی برآمد کی گئی۔