LIVE

ہمارا بولنگ اٹیک انگلینڈ سے زیادہ اچھا ہے، مصباح

GEO URDU
June 27, 2016
 

 


پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلش کنڈیشن ہمارے بولرز کے لیے سود مند ہیں ، جیمز اینڈرسن کی انجری سے پاکستانی بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا۔


لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ہمارا بولنگ اٹیک انگلینڈ سے زیادہ اچھا ہے، انگلش کنڈیشن ہمارے بولرز کے لیے سود مند ہیں ، سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں۔


مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انگلش کنڈیشن ہمارے لیے مختلف ہے،پہلےایڈجسٹ ہونیکی کوشش کررہے ہیں ، ٹی20 اور ون ڈے کی نسبت ٹیسٹ اسکواڈ میں زیادہ تجربےکار بیٹسمین ہیں۔