LIVE

عراق میں داعش کے250جنگجو ہلاک

ویب ڈیسک
June 30, 2016
 

امریکی اتحادی طیاروں کے عراق میں حملوں سے داعش کے 250جنگجو ہلاک ہوگئے۔


سرکاری حکام کے مطابق حملے عراقی شہر فلوجہ کے گردونواح میں کئے گئے جن میں 250 دہشت گرد مارے گئے جبکہ تقریباً 40 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔


اعداد و شمار کی تصدیق ہونے پر یہ کارروائی شدت پسند گروپ کے خلاف یہ سب سے مہلک ہوسکتی ہے۔