LIVE

شعیب اختر کی سلطان کو راولپنڈی ایکسپریس بنانے کی خواہش

ویب ڈیسک
July 08, 2016
 

اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سلطان کو راولپنڈی ایکسپریس بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔


بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں راول پنڈی شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی پر فلم بننی چاہیے یا نہیں ، یہ تو فلم سازوں کو طے کرنا ہے ۔ لیکن اگر فلم بنے تو اس میں شعیب اختر کا کردار سلمان خان ادا کریں۔


شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میدان میں جو جارحانہ انداز انھوں نے اپنایا وہ فلم میں صرف سلمان خان ہی اپناسکتے ہیں۔