LIVE

ہریانہ کا’سلطان‘ باکس آفس کا بھی سلطان بن گیا

ویب ڈیسک
July 10, 2016
 

 


بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اب باکس آفس کے بھی سلطان بن گئے ہیں۔


بالی ووڈ فلم سلطان صرف 3روز میں 105اعشاریہ35کروڑ بھارتی روپے کما کر 100کروڑ کلب کا حصہ بن گئی ہے۔


رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم سلطان نے پریم رتن دھن پایو او ر بجرنگی بھائی جان کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے اور تین روز میں سب سے زیادہ بزنس سمیٹ لیا ہے۔


دوسری جانب دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فلم کوبھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور سینما گھروں میں کھڑکی توڑ رش جاری ہے۔