LIVE

معذور افراد کی ملازمتوں کے کوٹے پر عملدرآمد سندھ ،ہائیکورٹ میں درخواست دائر

GEO URDU
July 12, 2016
 

 


معذور افراد کی ملازمتوں کے کوٹے پر عملدرآمد کرانے کے لیے 50 سے زائد معذور افراد نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔


سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے 2015میں معذور افراد کیلئے کوٹا دو فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد کردیا تھا۔


کوٹے میں اضافے اور یقین دہانی کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔ درخواست گزاروں نے عدالت سے معذور افراد کی ملازمتوں کے کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔