LIVE

ویڈیو گیم’ پوکی مون گو ‘کیلئے نوجوان نے ملازمت چھوڑ دی

ویب ڈیسک
July 17, 2016
 

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے گیم جیتنے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دیدیا۔


بچوں کا پسندیدہ کریکٹر پوکی مون کا نیا موبائل گیم 'پوکی مون گوریلیز ہوتے ہی عوام میں بیحد مقبول ہوگیا ہے اور اس کا بخار اِن دنوں ہر ایک کے سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔


نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے چوبیس سالہ ٹام نامی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جسے پوکی مون گو کا بخار کچھ یوں چڑھا کہ اُس نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دیدیا۔


واضح رہے پوکی مون گو ایک ایسا گیم ہے جس میں غیر حقیقی جانور نما مخلوق کو پوکی بال میں پکڑا جاتا ہے ۔