سلمان خان اور رومانیہ کی حسینہ لولیا وینتورکی منگنی کی خبریں تو کافی عرصے سے میڈیا کا حصہ بنتی رہی ہیں لیکن اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان نے بالآخر اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا ہے۔
جی ہاں،ایک تقریب کے دوران شادی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر سلوں میاں نے کہا وہ اپنی شادی 18نومبر کو کرینگے لیکن کس سال کی 18تاریخ اس بات کی تصدیق نہیں کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کے والدین اور بہن کی شادی اسی تاریخ پر ہوئی تھی اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ ان کی شادی بھی اسی تاریخ پر ہو۔واضح رہے اداکار سلمان خان نے ہٹ اینڈ رن کیس سے بری ہونے کے بعدشادی کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔