LIVE

قندیل بلوچ قتل:پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا پیش

GEO URDU
July 18, 2016
 

ماڈل قندیل بلوچ کے قتل پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا کار پیش کی گئی۔ن لیگ کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی طرف سے یہ تحریک پیش کی گئی۔


تحریک کے متن کے مطابق غیرت کے نام پر عورت کو قتل نہیں کیا جانا چاہیے، غیرت کے نام پر یہ قتل حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔