قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے آج لاہور کی فرانزک لیب لایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ کو قتل کرنے والے اسکے بھائی کے بیان کا سچ اور جھوٹ جانچنے کے لیے پولی گرافک ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لیے ملزم وسیم کو آج لاہور کی فرانزک لیب لایا جائے گا۔
ملزم کے خون کے نمونے بھی لیے جائیں گے، ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ کے اعضاء کی فرانزک رپورٹ ایک ہفتے میں آنے کا امکان ہے جس سے تفتیش میں پیش رفت کا امکان ہے۔