LIVE

ایک جیسے چہرے، کپڑوں، بول چال والی آسٹریلوی جڑواں بہنیں

GEO URDU
July 19, 2016
 

 


آسٹریلوی جڑواں بہنوں کے انداز نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، یوں تو دنیا میں ہزاروں کی تعداد میں جڑواں لوگ موجود ہیں جو عادتوں میں ایک دوسرے کے متضاد ہیں لیکن ان جڑواں بہنوں نے تو کما ل ہی کردیا ہے۔


جی ہاں آسٹریلیا کی رہائشی 48سالہ برجٹ اور پاؤلا نامی یہ دونوں جڑواں بہنوں کے نہ صرف چہرے اور کپڑے ایک جیسے ہیں بلکہ ان کے بات کرنے کا انداز اور حتیٰ کہ الفاظ بھی ایک جیسے ہی ہیں۔


برطانوی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں دونوں بہنوں نے ہر سوال کا جواب ایک ساتھ اور ایک ہی جیسا دے کر نہ صرف ناظرین بلکہ شو کے میزبانوں کو بھی حیران کر دیا۔


دونوں بہنوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی کا تقریباً ایک ایک لمحہ ساتھ گزارا ہے جو ان کے درمیان ہم آہنگی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔