تحریک انصاف نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دلوانے کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیاہے ، عمران خان پٹیشن میں فریق بنیں گے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے نوازشریف کے خلاف مختلف قانونی نکات اور الزامات کی بناء پر پٹیشن تیار کی جارہی ہے،جس میں پاناما لیکس کےانکشافات،اثاثےچھپانے ،آرٹیکل 62,63 اور دیگر معاملات کو بنیاد بنایاجارہاہے۔
وزیراعظم کو نااہل قرار دلوانے کےلیے یہ پٹیشن سینئر قانون دان نعیم بخاری اور ساتھی وکلاء نے تیار کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی نااہلی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کرنے کے قانونی آپشن کو بھی استعمال کیا جائے گا،اس کے لیے اسپیکر کےپاس ریفرنس دائر کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے ۔
عمران خان آج پارٹی کے قومی کنونشن میں اس پر پارٹی قیادت کواعتماد میں لیں گے ۔