LIVE

ریو اولمپکس میں دہشتگرد ی کا منصوبہ، 10 افراد گرفتار

ویب ڈیسک
July 21, 2016
 

 


برازیلی سیکیورٹی فورسز نے داعش سے تعلق کے شبہے میں 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان پر5اگست سے شروع ہونے والے اولمپکس 2016 ءکےدوران حملے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔


برازیلین ریاست پرانا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 مشتبہ افرادکو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد برازیلین باشندے ہیں جن کا کوئی باقاعدہ منظم گروہ نہیں۔


برازیلین حکام کے مطابق گرفتار ملزمان داعش سے انٹرنیٹ کے ذریعے رابطے میں تھے، ان کا داعش سے براہ راست تعلق نہیں تھا۔ اولمپکس2016ءبرازیل کےشہرریوڈی جینیرومیں 5اگست سے21 اگست تک ہوں گے۔