LIVE

بیجنگ: فلٹر ڈ کاربن ذرات سے زیورات تخلیق

OTHERS
July 22, 2016
 

 


دنیا بھر میں فضائی آلودگی ایک خطرناک مسئلہ بن چکا ہے تاہم چین کے دارالحکومت بیجنگ میں فضائی آلودگی کو صاف کرنے والادنیا کا سب سے بڑا فلٹر نصب کیا گیا ہے۔


نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈین روزیگرڈنےسات میٹر اونچا ایک ایساانوکھا فلٹرٹاور تیار کیا ہے، جو نہ صرف ماحول کو 75فیصد گردو غبار سے صاف کر سکتا ہے، بلکہ فلٹر کئے گئے کاربن کے ذرات کے ذریعے زیورات بھی بنائے جا سکتے ہیں۔


اسموگ فری ٹاورنامی فلٹر30ہزار کیوبک میٹر ہوا کو دھویں، بیکٹیریاسے پاک کر کے آپ کو صاف و شفاف ہوا فراہم کرتا ہے۔


منفرد نوعیت کے اس فلٹر کو نیدرلینڈ کے مختلف شہروں میں بھی نصب کیا گیا ہے، جبکہ آنے والے وقتوں میں چین کے بعد دیگر ممالک میں بھی نصب کیا جائیگا۔