LIVE

اسلام آبادایئرپورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنےکی کوشش ناکام

ویب ڈیسک
July 23, 2016
 

 


بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر 1 کلو ہیروئن سعودی عرب اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔


بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے سرچ کاؤنٹر پر ہنگو کے داؤد الرحمٰن سے 1 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔


ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ہیروئن سامان میں چھپا کر نجی ایئرلائن سے سعودی عرب جا رہا تھا۔اے ایس ایف نے ہیروئن اور اسکے اسمگلر کو اے این ایف کے حوالے کر دیا۔