LIVE

کابل میں 2 دھماکے،10 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

ویب ڈیسک
July 23, 2016
 


افغانستان کےدارالحکومت کابل میں 2 دھماکوں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔


افغان میڈیا کے مطابق کابل میں مظاہرے میں بیٹھے ہوئے افراد کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے سے ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔


افغان وزارت داخلہ نے دھماکے سے 10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے حملہ خودکش ہوسکتا ہے۔