LIVE

کابل خود کش حملے،افغان طالبان کا اعلان لا تعلقی

ویب ڈیسک
July 23, 2016
 

 


افغان طالبان نےکابل دھماکوں سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے، کہتے ہیں کہ ایسے حملےافغان عوام کو آپس میں لڑانےکی سازش کا حصہ ہیں۔


افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کوجاری بیان میںکہا ہے کہ افغان طالبان کا کابل میں ہونے والے دھماکوں سے کوئی تعلق نہیں ۔


طالبان ترجمان کےمطابق ایسے دھماکے افغان عوام کو آپس میں لڑانے کے لئے کئے جاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کابل دھماکوں میں افغانستان کے اپنے باشندے ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔