متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر سے تفتیش کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی ائر پورٹ افتخار لودھی کو7رکنی جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ،ان کی ٹیم میں ایسٹ زون کے 5مختلف تھانوں کے اسپیشل انویسٹی گیشن آفیسرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم سچل اور ملیر سٹی تھانے درج مقدمات میں وسیم اختر سے تفتیش کرے گی ،متحدہ رہنما پر لوگوں کو فوج او ریاست کیخلاف اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
نامزد میئر کراچی پر متحدہ کے قائد کی اشتعال انگیز تقاریر میں معاونت کا الزام بھی ہے ۔