ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کابل میں ہونے والےخودکش حملوں کی مذمت کرتا ہے، دہشتگردی کے خطرے کے خاتمے میں کوششیں اور تعاون جاری رکھیں گے ۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کابل میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہناتھاکہ مستقبل میں بھی دہشتگردی کے خطرے کے خاتمے میں کوششیں اور تعاون جاری رکھیں گے اور مفاہمتی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا ۔