سابق صدر آصف علی زرداری نے کابل خود کش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حملوں سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی کوششوں کی ضرورت ہے ۔
کابل دھماکے پر جاری کیے گئے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ اس بہیمانہ ظلم پر شدید صدمے کا شکار ہیں اور مذمت کے لیے الفاظ کافی نہیں ۔؎
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں ہرجگہ ایسے حملوں سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔