LIVE

پیپلز پارٹی کا دبئی میں اجلاس، وزیر اعلیٰ سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ

GEO BEEPER
July 24, 2016
 

پیپلزپارٹی کے دبئی اجلاس میں سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سندھ میںقائم علی شاہ کو تبدیل کرکے نیا وزیر اعلیٰ لایا جائے گا۔


دبئی میں پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ، رحمان ملک، فریال تالپور اور وزیر داخلہ سندھ انور سیال نے شرکت کی۔


پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اگلے ہفتے کراچی واپس آئیں گے اور پارٹی کی صوبائی قیادت اور ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ اور سندھ کابینہ کے نئے ناموں کو حمتی شکل دی جائے گی۔


اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں تنظیمی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملک بھرمیں جلد ازجلد تنظیم سازی ہنگامی بنیادوں پر کی جائے گی۔