LIVE

چارسدہ : کچہری گیٹ پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی ہلاک

GEO URDU
July 26, 2016
 

 


چارسدہ میں عدالت گیٹ کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ہے۔


پولیس کے مطابق مقتولہ اپنے شوہر کیخلاف تنسیخ نکاح اور حق مہر کے معاملے پر مقدمے کی پیروی کے لیے عدالت آرہی تھی۔خاتون جیسے ہی عدالتی گیٹ پر پہنچی تو اس کے شوہر نے اس پر فائرنگ کردی۔