LIVE

فرانس میں فائرنگ، دو مسلح افراد اور ایک یرغمالی ہلاک

GEO URDU
July 26, 2016
 


 


شمالی فرانس میں دو مسلح افراد نے ایک چرچ میں لوگوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ دو نوں مسلح افراد اور ایک یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں۔پولیس کے مطابق کم سے کم چھ افراد کو یرغمال بنایا گیا۔


فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ چرچ سے گولیاں چلنے کی آواز آئی ہے جبکہ پولیس اور سکیورٹی اہلکار وہاں پہنچ چکے ہیں۔ چرچ کے پادری اور دو راہباؤںسمیت چرچ جانے والے افراد یرغمالیوں میں شامل ہیں۔


شمالی فرانس کے چرچ میں گھسنے والے دونوں حملہ آور مارے گئے، غیرملکی ایجنسی2افرادنےچرچ میں موجودلوگوں کویرغمال بنالیا تھا، چرچ میں ایک یرغمالی بھی مارا گیا۔پیرس واقعے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔