امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا،آگ کی زد میں آ کر 20 مکانات تباہ ہوگئے ،جبکہ ایک شخص بھی ہلاک ہو گیا۔
لاس ا ینجلس سے 40 میل دو رشمال میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانا گرم موسم کے باعث مشکل بن رہا ہے ،16 ہزار ایکڑ پر پھیلی آگ سے 20 مکانات تباہ ہوگئے ۔
3 ہزار فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ آگ بجھانے کیلئے فضا ئی کوشش بھی کی جارہی ہے ۔
آگ پر25 فیصد تک قابو پایا گیا ہے، شدید آگ کے باعث 30 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔