LIVE

کراچی: وسیم اختر کو بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست منظور

ویب ڈیسک
July 28, 2016
 

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔


وسیم اخترکو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کے معاملے کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی۔دوران سماعت وسیم اختر کے وکیل کا کہناتھا کہ وسیم اخترسیاسی رہنماہیں اورقومی اسمبلی کےممبررہ چکےہیں۔اسمبلی کے ممبر پڑھے لکھے ہوتے ہیں۔


وسیم اختر پر بلا جواز مقدمات بنائے جا رہےہیںجس پر رینجرز کے وکیل نے کہا کہ پہلے اسمبلی میں میٹرک پاس ممبر ہی بنتے تھے۔پرویزمشرف کےدور میں ان معاملات کو ٹھیک کیا گیا۔تعلیمی اسنادکی تصدیق کے بغیر بی کلاس نہیں دی جاسکتی۔


عدالت نے وسیم اختر کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام متعلقہ دستاویزات 15روز میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ ‏دستاویزات جمع نہ کرانےکی صورت میں جیل میں بی کلاس واپس لےلی جائےگی۔