LIVE

باغیوں کی فکر کرنے والے مغربی ممالک ترکی کے دوست نہیں، اردوان

ویب ڈیسک
July 30, 2016
 

ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ جمہورریت سے زیادہ باغیوں کی فکر کرنے والے مغربی ممالک ترکی کے دوست نہیں ہو سکتے ۔ مغرب باغیوں کے خلاف کریک ڈائون پرتنقید کرنےکے بجائے اپنے کام سے کام رکھیں۔

انقرہ میں ناکام بغاوت کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ مغربی ممالک کو ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی میں جمہوریت سے زیادہ اس کے خلاف ساز ش کرنے والوں کی فکر ہے ۔

انہوں نے ناکام بغاوت کے بعد اظہار یکجہتی نہ کیے جانے پر مغربی ممالک کو سخت تنقید کا نشانہ بنایااور کہا کہ مغرب ہمارےکریک ڈائون پرتنقید کرنےکے بجائےاپنےکام سےکام رکھے ۔