کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔
فائرنگ کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
فوری طور پر زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی، نہ ہی ان پر قاتلانہ حملے کی وجہ معلوم ہو سکی ہے، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔