LIVE

انگلینڈ کیخلاف پہلا ون ڈے،پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک
August 24, 2016
 

نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بننے کے بعد ون ڈے میں بھی ساکھ بہتر بنانے کے مشن پر گامزن پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں حسن علی کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ہے۔قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بیٹنگ مضبوط کرنے کے لیے ایک اور آل راؤنڈرکھلایا ہے۔

انگلش کپتان این مورگن نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلےبیٹنگ ہی کرتے۔