LIVE

کراچی غربی :بیلٹ پیپر پر نشانات ، نتائج روک دیے گئے

ویب ڈیسک
August 24, 2016
 

بیلٹ پیپرز پر نشانات سامنے آنے کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر نے کراچی کے ضلع غربی کے نتائج روک دیے، جبکہ چیئرمین شپ کے دونوں امیدواروں کو کل طلب کرلیا گیا، کل ووٹوں کے دوبارہ گننے اور نشان لگے ووٹ مسترد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پریزائیڈنگ آفیسرکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلع غربی کے نتائج روک دیے گئے ہیں، چیئرمین شپ کے دونوں امیدواروں کوطلب کرلیا گیا ہے،نشان لگے بیلٹ پیپر سے متعلق قانون کا علم نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے گی، نشان لگے ووٹ مسترد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، کراچی اتحاد کے پولنگ ایجنٹ اور امیدوار نے نتائج پر اعتراض کیا تھا۔