LIVE

سیاست میں مائنس ون تجربات کامیاب نہیں ہوئے: اعتزاز

ویب ڈیسک
August 24, 2016
 

 

پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سیاست میں مائنس ون کے جتنے تجربات ہوئے وہ پوری طرح کامیاب نہیں ہوئے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت کے حوالے سے سینیٹر اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ ایک رات میں کوئی سیاست سے باہر نہیں ہو جاتا،قائد ایم کیو ایم نے بہت بڑی غلطی کی ہے، اردو بولنے والوں کو بھی ان کے بیان سے بہت تکلیف ہوئی ہے ۔