LIVE

ن لیگ سے معاہدہ علی زیدی نے کیا ،عمران اسماعیل

ویب ڈیسک
August 24, 2016
 

 

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن سے معاہدہ علی زیدی نے کیا ،ہم نےمعاہدےکی سوفیصدپاسداری کی،ن لیگ میں چھیدہے۔

عمران اسماعیل نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری جیل میں وسیم اخترسے ملاقات ہوئی، مگر سیاست پربات نہیں ہوئی، متحدہ میں بہت سارے لوگ ہیں جنہیں پی ٹی آئی پسندنہیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ جو بے اصولی عمران خان میں ہے، وہ نیچے کی قیادت میں منتقل ہورہی ہے، تحریک انصاف کاایک اصول ہے،اقتداراقتدار،اصول کوئی معنی نہیں رکھتا۔