LIVE

اٹلی میں زلزلےسے ہلاک افراد کی تعداد160ہوگئی

ویب ڈیسک
August 25, 2016
 

 

اٹلی کےوسطی علاقوں میں زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد160ہوگئی ، 368 زخمی اور 100سے زائد افراد لا پتہ ہیں ۔درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ،تلاش کا کام جاری ہے ۔

اٹلی میں کل صبح سویرے 2.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔جس سے زمین لرز اٹھی ، عمارتیں منہدم ہو گئیں، گاڑیاں تباہ ہوگئیں، پل گرگئے، سڑکوں کو نقصان پہنچا اور لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بند ہوگئے۔

زلزلہ کے باعث ایک گاؤں اور قصبہ مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گیا، زلزلے کی شدت دارالحکومت روم، ایمبریا، لازیو، لامارشے اور بولونیا تک محسوس کی گئی جہاں عمارتیں بیس سیکنڈ تک لرزتی رہیں، زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جارہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

حکام کے مطابق اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔