LIVE

کابل :یونیورسٹی پرحملےکےبعدفورسز کا کلیرنس آپریشن مکمل

ویب ڈیسک
August 25, 2016
 

 

کابل میں امریکن یونیورسٹی پرحملےکےبعدسیکورٹی فورسز کا کلیرنس آپریشن مکمل ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق کلیئرنس آپریشن کےدوران 2 مسلح افراد ہلاک کردیے گئے ۔

امریکن یونیورسٹی پرحملےمیں ایک سیکورٹی گارڈ ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوئے تھے تاہم 500 طلبہ کو بحفاظت نکال لیا گیاتھا۔

پولیس کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔