LIVE

کینیڈا میں خواتین پولیس افسران کو حجاب پہننے کی اجازت

ویب ڈیسک
August 25, 2016
 

کینیڈا میں پہاڑوں پر تعینات خواتین پولیس افسران کو حجاب کرنےکی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ دوسری طرف فرانس میں مسلمان خواتین کے لیے بنائے گئے تیراکی کے لباس برکینی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔

کینیڈا کی رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کےیونیفارم میں ترمیم کرکے خواتین کو سر پر اسکارف پہننے کی اجازت دے دی گئی ہے، اس فیصلے کا مقصد مقامی آبادی سے مزید خواتین کی پولیس فورس میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

دوسری جانب فرانس میں برکینی پہننے والی مسلمان خواتین کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا، کانز میں ایک مسلم خاتون کو مرچوں کے اسپرے سے دھمکایا گیا۔

فرانسیسی شہر نیس میں مسلح پولیس والوں نے خاتون کو اسکارف اتارنے پر مجبور کردیا، فرانس میں پابندی کے بعد برکینی کی فروخت میں دوسو فیصد اضافہ ہوگیا۔