LIVE

علاقائی امن میں پاک فوج کا کردار انتہائی اہم ہے، امریکا

ویب ڈیسک
August 25, 2016
 

 

امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اورعلاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا ہے، پاک افغان سرحد پرجاری فوجی آپریشنز اور انتظامی امور کو بھی اہم پیشرفت قراردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اورافغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن اور افغانستان میں نیٹومشن کے چیف جنرل جان نکلسن نے وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔

امریکی حکام نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردارانتہائی اہم ہے۔