LIVE

لاہور 2 کروڑ کی ہیروئن اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک
August 26, 2016
 

 

لاہور ایئر پورٹ پر دو کروڑ روپے کی ہیروئن اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

لاہور کے ایئر پورٹ سے میاں بیوی اور ان کے دو بچوں کو گرفتار کرکے 2 کروڑ روپے مالیت کی دو کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

لالہ موسیٰ کا رہائشی معروف حسین اپنے اہل خانہ کے ساتھ لاہور سے اٹلی جارہا تھا،اے این ایف نے ملزم خاندان کے ساتھ ایئرپورٹ کے دو پورٹر اور ایک الیکٹریشن کو بھی حراست میں لے لیا۔