LIVE

2018ءسے پہلے مینڈیٹ چھیننے کی کوشش نہ کریں:خواجہ اظہار

ویب ڈیسک
August 27, 2016
 

 

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ کا فیصلہ انتخابات ہیں،آپ نہیں ہیں،ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تھا، ہے اور رہے گا، 2018ءسے پہلے مینڈیٹ چھیننے کی کوشش نہ کریں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ پورے سندھ میں ایم کیو ایم کا ایک بھی ووٹ متزلزل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو گرفتار کرنے کا کوئی واقعہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا،خواتین کی گرفتاری پر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا ہے، ان کی گرفتاری کو مسترد کرتے ہیں ۔