LIVE

نیا غلاف کعبہ 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جائے گا

ویب ڈیسک
August 27, 2016
 

 

خالص ریشم اور سونے چاندی کے دھاگوں سے نیا غلاف کعبہ تیار کرلیا گیا، 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جائے گا۔

غلاف کعبہ کی تیاری میں سات سو کلو گرام خالص ریشم اور سونے چاندی کے 120کلو گرام دھاگے استعمال کئے گئے ہیں، غلاف کعبہ 47حصّوں پر مشتمل ہوتا ہے اور ہر حصہ چودہ میٹر لمبا اور ایک سو ایک سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔

9ذی الحج کو غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل نماز فجر کے فوراً بعد شروع کیا جائے گا اور عصر کی نماز تک مکمل کر لیا جائے گا۔