LIVE

سکھر: غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی قتل

ویب ڈیسک
August 28, 2016
 

سکھر کے علاقے گوٹھ راہوجا میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا۔ملزم نے بیٹی پر فائرنگ کی اور بیٹے کے ساتھ فرار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق مقتولہ18 سال کی شادی شدہ تھی، جوایک ماہ سے ناراض ہو کر میکے میں تھی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کی تحقیقات اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔