LIVE

ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائنگ راؤنڈ نہ کھیلنا پڑ جائے،شعیب اختر

ویب ڈیسک
August 29, 2016
 

 

پریشان اور مایوس کن کارکردگی کے بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز بچانے کے لئے گرین شرٹس کے پاس اب آخری چانس ناٹنگھم کا میدان بچا ہے ۔ راولپنڈی ایکسپریس نے بھی ٹیم میں تبدیلیوں کا مشورہ دے دیا کہ سیریز بچانی ہے ،تو جان لڑانی ہے۔

پہلے دو ون ڈے میچز میں شکست کے بعد اب پاکستان کے پاس آخری موقع ہے ، ناٹنگھم میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرے ون ڈے کا میدان کل سجے گا ۔

انگلینڈ سے مسلسل دو میچز میں ہارنے کے بعد ٹیم کی رینکنگ اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں،پہلے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ٹیم میں تبدیلیوں کا مشورہ دیا۔

اور اب راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھی خدشہ ظاہر کردیا کہ کہیں پاکستان کو ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائنگ راؤنڈ نہ کھیلنا پڑ جائے ۔