LIVE

احمد بٹ نے پہلی طلاق دیدی:حمیرا ارشد

ویب ڈیسک
August 30, 2016
 

 

 

 

اداکار احمد بٹ نے گلوکارہ حمیرا ارشد کو پہلی طلاق دے دی۔گلوکارہ حمیرا ارشد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے شوہراحمد بٹ نے انہیں پہلی طلاق بھجوا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلاق کا فیصلہ ہم دونوں نے رضامندی سے کیا ہے، 2 ماہ سے اپنی والدہ کے گھر میں مقیم ہوں، قانونی اور مذہبی تقاضوں کے مطابق باقی دوطلاقیں بھی ہو جائیں گی۔

واضح رہے کہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے اور کئی بار ان کے درمیان علیحدگی صلح کی خبریں منظر عام پر آتی رہی ہیں۔