LIVE

کراچی: نیو گولیمار میں رینجرزکا آپریشن ، 4 افراد زیر حراست

ویب ڈیسک
September 01, 2016
 

کراچی کے علاقے نیو گیمار میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران4 افراد کو حراست مین لے لیا گیا۔کراچی کے علاقے نیو گولیمار میں عثمانیہ کالونی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔

کارروائی کے دوران مخصوص گلیوں کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ تلاش کے دوران 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔