LIVE

پولینڈ :سفید شیر کے 4ننھے بچے نمائش کیلئے پیش

ویب ڈیسک
September 23, 2016
 

 

پولینڈ کے چڑیا گھر میں چار ننھے سفیدشیر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔سفیدشیر بچوں کو نمائش کیلئے پیش کردیاگیا ہے، جنہیں دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ وہاں کا رخ کر رہے ہیں۔

گزشتہ مہینے میں پیدا ہونے والے ان ننھے مہمانوں کی چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے بھی خوب آؤ بھگت کی جا رہی ہے اور سب ان کے ناز اٹھا رہے ہیں۔

واضح رہے سفید رنگت کے ان شیروں کا شمار نایاب نسل میں ہوتا ہے جو تیزی سے معوم ہوتے جا رہے ہیں۔